کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے دالبندین میں داڑھی کی ڈیزائن پر پابندی عائد کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے جاری احکامات کے تحت عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ سنت نبوی ؐ کے ملحوض خاطر رکھتے ہوئے ڈیزائن والی داڑھی بنوانے سے گریز کریں۔
ساتھ ہی تمام حمام مالکان کو بھی سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیزائن والی داڑھی نہ بنائے بصورت دیگر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔