|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2018

گوادر :  ملک کے معروف بلوچ صحافی لالہ صد یق بلوچ کی وفات پر این پی اور بی ایس او ( پجار ) گوادر کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا ۔

ریفرنس میں مرحوم کی صحافتی خدمات کو سرآہتے ہوئے کہا گیا کہ صد یق بلوچ نے اپنے صحافی اصولوں پر کبھی بھی سو دے بازی نہیں کی بلکہ وہ ہمیشہ بے لاگ اور جرات مندانہ صحافت کر تے رہے ۔ ان کی موت سے صحافت کا شعبہ ایک کہن مشق او ر با اصول صحافی سے محروم ہوگیا ہے جس کا خلا ء شاید کوئی پر سکے ۔

تعزیتی ریفرنس میں مرحوم صحافی کو زبر دست خراج عقید ت پیش کیا گیا ۔ تعزیتی ریفرنس میں این پی کے مرکزی وائس پر یزنٹ انجینئر حمید بلوچ، ضلعی صدر این پی فیض نگوری ، سید گوادری اوربی ایس او پجار کے مرکزی جوائنٹ سیکریڑی ولید بلوچ سمیت دیگر بھی شر یک رہے ۔