|

وقتِ اشاعت :   February 12 – 2018

اندرون بلوچستان : سینئر صحافی صدیق بلوچ کی رحلت پر تعزیتی ریفرنسز کا سلسلہ جاری ، شہید سکندرآباد ، گنداخہ اور چمن میں پریس کلبز میں تعزیتی ریفرنسز منعقد کئے گئے، مسلم لیگ ن خضدار کے عہدیداروں کا انتقال پر افسوس کا اظہار ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن خضدار کے پریس سیکرٹری میر نذیر احمد زہری، ضلعی جوائنٹ سیکرٹری انجینئر علی اکبر زہری، علی احمد موسیانی ،نبی داد مٹھازئی زہری ودیگر نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں ممتاز صحافی لالہ صدیق بلوچ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لالہ صدیق بلوچ ایک قابل صحافی تھے بلوچستان کے ہر مسئلے کو اچھے بہتر انداز میں اجاگر کرتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ لالہ صدیق بلوچ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ،شہید سکندر آباد پریس کلب سوراب کے صدر شبیر احمد جنرل سیکٹری محمد اسماعیل امان صابر ارباب حبیب اللہ شکیل احمد غلا م فاروق سمیت صحافیوں نے بلوچستان کے معروف صحافی اور نامہ آزادی بلوچستان ایکسپریس کے چیف ایڈیٹر لالا صدیق بلوچ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوہے ۔

دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور ایسے جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور انھوں نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااور ان کے انتقال سے جو خلد پیدا ہواہے وہ کبھی پورا نہیں ہو گا۔

اللہ پاک مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے،صدیق بلوچ کی ناگہانی وفات پر تحصیل پریس کلب گنداخہ میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تحصیل کے تمام صحافی شریک ہوئے اجلاس کی صدارت صدر پریس کلب ماجد جمالی نے کی مرحوم کے روح کو ایصالِ ثواب پہنچانے کے لئے دعا مغفرت کی گئی اور ان کے خاندان سے دل تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات کو اجاگر کیا گیا ۔

اس موقع پر سینئر صحافی ایم یو قمبرانی،سلیم گوپانگ،اے ڈی قمبرانی،شعبان جمالی،عبدالجبار مگسی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدیق بلوچ کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ عرصہ دراز تک پر نہیں ہوسکتا ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

چمن پریس کلب سے جاری کردہ ایک تعزیتی بیان میں صدر پریس کلب چمن حاجی محمد اصغراچکزئی ،عبدالرزاق برق ،حاجی مطیع اللہ ،عبدالخالق اچکزئی ، سیدعلی اچکزئی ،محمد اسلم اچکزئی ، جعفرخان ،محمدجعفر، محمد ایازاچکزئی، محمد قسیم ،، محمد اکرم ، عبدالمنان پشتون ،محمد ظاہر ،محمد طارق خوشحال ،محمد اسلم ناز،عبدالہادی اچکزئی اوردیگرنے کہاکہ مرحوم لالا صدیق بلوچ صوبہ بلوچستان کے ساتھ ساتھ ملک کے سنیئر صحافی اور قیمتی سرمایہ تھے ۔

مرحوم نے اپنی ساری زندگی صحافتی خدمات میں گزاری مرحوم کے وفات سے صحافتی دنیا میں جو خلا ء پیداہوا وہ مدتوں پر نہیں ہوگا تعزیتی بیان میں مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کی اور دعاکی کہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں ۔