|

وقتِ اشاعت :   February 16 – 2018

اسلام آباد: سابق وزیراعظم وصدر مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے درماین ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور عدالت میں زیر سماعت مقدمات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

جمعرات کو یہاں سابق وزیراعظم نوازشریف سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مسلم لیگ (ن) کے صدر اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں نوازشریف کی صاحبزاری مریم نواز، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان ، وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب ، سینیٹر پرویز رشید، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد، سینئر رہنما سلیم ضیاء موجود تھے ۔