|

وقتِ اشاعت :   February 19 – 2018

ایبٹ آباد: مقامی اداکارہ اور رقاصہ نور کو مبینہ طور پر ان کے سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

 ایبٹ آباد میں مسلح شخص نے مقامی اداکارہ اور رقاصہ نور کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نور شدید زخمی ہوگئی، فنکارہ کو  زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

نور بی بی کی والدہ  کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کے سابق شوہر شازی خان نے آج صبح گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے باعث ان کی بیٹی ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق رقاصہ نور کو سابق شوہر شازی خان نے کچھ عرصہ قبل طلاق دی تھی۔

واقعے کا مقدمہ نوربی بی کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا ہےجب کہ ملزم کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔