کوئٹہ : گزشتہ روز بارش کا پہلا قطرہ زمین پر گرتے ہی کئی علاقوں کی بجلی غائب ہوگی۔عوام کو بجلی کی فراہمی میں ناکام کیسکو انتظامیہ نادہندگان کیخلاف کارروائیوں میں مصروف۔کوئٹہ شہر میں ماسوائے چند وی آئی پیز کیلئے مختص فیڈرز کے علاوہ پورا شہر تاریکی میں ڈوبا رہا۔
متاثرہ علاقوں کے مکینوں کا کہنا تھا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف صارفین کیلئے کیسکو کی جانب سے مختص کردہ کمپلین نمبر پر فون کرنے کے باوجودوہاں کوئی نہیں اٹھاتا۔ اکثر اوقات فون کے ریسور کو نیچے رکھ کر فون کو مصروف رکھا جاتا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ شہر میں ناہندہ صارفین کے خلاف کارروائیاں سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر (سینٹرل )سرکل کوئٹہ کی سربراہی میں ایگزیکٹوانجینئرکیسکو سٹی ڈویژن اورایس ڈی اوز کی زیرنگرانی کیسکوٹیموں نے میں نادہندگان کے خلاف کارروائی کی ۔
کاروائی کے دوران کاکڑکالونی اوررحمت کالونی سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے 2کنکشن، جتک آباد، کلی محمدشہی ٹاؤن بائی پاس کے علاقہ میں کمیونٹی واٹرسپلائی ، ایریگیشن کے واٹرسپلائی اور ایگری کلچرکے 2واٹرسپلائی کنکشنز عدم ادائیگی پرمنقطع کردئیے گئے ۔
اسی طرح پٹیل باغ، کلی تاج الدین، بائی پاس، کلی احمدخان زئی، گجرمحلہ رئیسانی روڈ، خان شہید پشتون آبادکے علاقوں میں بھی بقایاجات کے حامل محکمہ واسا کے متعدد واٹرسپلائی کنکشنز منقطع کردئیے گئے ہیں۔
کیسکوٹیموں نے عدم ادائیگی پر گورنمنٹ سنڈیمن ہائی سکول، سپیشل ہائی سکول، یٹ روڈپرائمری سکول، شاہ و کشا روڈمحکمہ ایجوکیشن کے برقی کنکشنز جبکہ سریاب روڈ،شارع لیاقت بازار، مسجدروڈ،میکانگی روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن اورپشتون آبادکے علاقوں سے اسٹریٹ لائٹس کے کنکشنزبھی منقطع کردئیے ۔
علاوہ ازیں نادہندگان کے خلاف کارروائی کے دوران متعددگھریلواورکمرشل صارفین کے کنکشنز بھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے ۔ کیسکو نے آج ایک مرتبہ پھر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریز کرتے ہوئے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی تیاری کی ہے ۔
کیسکوکے اعلان کے مطابق برقی لائنوں پر ترقیاتی کاموں اور ضروری مرمت کے سلسلے میں 24فروری کو سریاب گرڈکے انڈسٹریل فیڈرصبح7بجے تا 10بجے نیز انڈسٹریل گرڈکے سیٹلائٹ ٹاؤن ایکسپریس فیڈرصبح10بجے سے 12بجے تک بجلی بندہوگی اِسی روزمری آبادگرڈکے لیاقت بازارایکسپریس ،سٹی گرڈکے جناح روڈ،ملک پلانٹ، اولڈ پشتون آباد نیو پشتون آباد،سعداللہ اورپشتون آبادایکسپریس فیڈرزصبح11بجے سے ایک بجے دن تک بجلی بندرہے گی ۔
اسی طرح25فروری کو (بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈکے سٹیڈیم فیڈر12بجے تا دوپہر2بجے ، اس کے علاوہ 26فروری کو سٹی گرڈکے ملک پلانٹ فیڈر، انڈسٹریل گرڈکے اولڈپشتون آباد نیو پشتون آباد اورپشتون آبادایکسپریس صبح11بجے سے ایک بجے دن تک نیزسریاب گرڈکے جائنٹ روڈ12بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ جان محمدفیڈرسہ پہر3بجے سے شام 5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔