کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ ملک کو صرف جمہوریت بچا سکتی ہے اداروں کے درمیان تصادم سے حالات مزید سنگینی کی طرف جائیں گے اس لئے ملک میں جمہوری نظام کو چلنے دیا جائے ۔
ان خیالات کا اظہارڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس ملک کی قسمت میں جمہوریت ہے نہیں بڑی بڑی سیاسی جماعتوں کو سیاسی آداب نہیں سکھائے گئے باہر کے دوسرے کرکے بھی سیاست نہیں سیکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری بنیادی طور پر ایک سیاسی جماعت نے شروع کررکھی ہے کیونکہ ان کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے جن لوگوں کو عوام نے منتخب کیا ہے ان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کنٹینر کی سیاست سے لیکر آج تک جو کھیل کھیلا گیا یہ جمہوریت اور ملک کے خلاف ٹھیک نہیں ہے مختلف کونوں سے ان کو حمایت دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک میں جمہوری نظام کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں یہ واقعی ملک کو ٹھیک کرنے کی طرف نہیں لے جارہے بلکہ ایسا لگ رہا ہے کہ کسی کے کہنے پر اس طرح حالات پیدا کرکے ملک کو ایک بار پھر بحرانوں کی طرف دوچار کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
ملک میں جمہوری نظام کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں ،ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی
وقتِ اشاعت : February 24 – 2018