|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2018

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن عاصم سلیمان کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

ڈی جی سول ایوی ایشن عاصم سلیمان کو عہدے سے ہٹادیا گیا اور ان کی برطرفی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن عاصم سلیمان کا کنٹریکٹ ختم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے عاصم سلیمان اور ایڈیشنل ڈی جی او سید الرحمان کو عہدوں سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس حوالے سے کئی ہفتوں تک احتجاج بھی کیا۔