|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2018

کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان بہادر خان مشوانی نے زمیندار سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوچ پاور اور گڈو سے دو یونٹ مرمت کے نام بند ہو چکے ہیں لورالائی ٹرانسمیشن لائن اور 132 بولان حبیب اللہ کوسٹل کی بجلی دوسرے علاقوں کو دی جا رہی ہے ۔

دالبندین مل نوشکی کردگاپ پنجپائی مستونگ کھڈ کوچہ منگوچر قلات کو 132 دادو خضدار ٹرانسمیشن لائن سے بجلی دی جا رہی ہے کم وولٹیج کی وجہ سے پندرہ ہزار ٹیوب ویل بند ہو گئے ہیں زمینداروں کے کروڑوں روپے کی بیج ضائع لاکھوں افراد پینے کے پانی کی بوند بوند کے لئے ترس گئے اربوں روپے کی کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں ۔

کیسکو کو چاہیئے کہ ان متاثرہ گرڈوں کو متبادل ذریعے دوسرے لائنوں سے بھی بجلی دی جائے کیسکو صوبے کے حالات جو کہ پہلے سے ابتر ہے مزید خراب کرنے کی کوشش نہ کرے عین سیزن کے دوران ٹرانسمیشن لائنوں کے مرمت کو بلوچستان دشمنی سے تعبیر کرتے ہیں زمیندار فصلوں کی تباہی کو دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت سڑکوں پر نکل سکتے ہیں لاء اینڈآرڈر کی ذمہ دار نہیں ہونگے۔