|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2018

کوئٹہ: بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کے نام پر اتفاق ہو گیا 2 دن بعد باقاعدہ اعلان ہو گا اب تک کسی کو سربراہ بنانے پر اتفاق نہیں ہو ا کسی سیاسی شخصیات نئے سیاسی جماعت میں شامل ہونگے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 9 جنوری کو نئی حکومت بنانے کے بعد اب منتخب اراکین اور آزاد سینیٹرز نئی سیاسی جماعت بنا رہی ہے نئی پارٹی کے نام پر اتفاق بھی ہو گیا اور متحدہ مسلم لیگ بلوچستان نام رکھا جائیگا باقاعدہ اعلان 2 دن بعد کیا جائیگا مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے تا ہم اب تک نئی جماعت کے سربراہ کے نام پر اتفاق نہیں ہوا ہے اور امید کیا جا رہا ہے کہ ایسے شخص کو نئے سیاسی جماعت کا سربراہ بنایا جائیگا جو تمام حلقوں کے قابل قبول ہو گا ۔

این این آئی کے مطابق بلوچستان کی سطح پر نئی سیاسی جماعت کے بارے میں صلاح ومشورہ نئی پارٹی کا نام ،منشور کے بارے میں ہفتے کے روز وزیراعلی بلوچستان کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا ،دوسرا اجلاس ’’بابا رحمتے (س)‘‘کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں وفاقی وزراء ،صوبائی وزراء ،سینیٹرز ،ایم این اے ،ایم پی ایز،سابقہ ارکان اسمبلی ودیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

قابل اعتماد ذرائع نے ’’این این آئی ‘‘ کو بتایاہے کہ آئندہ 72گھنٹے کے اندر نئی سیاسی پارٹی کا نام ،منشور اور صوبائی عہدیداروں کا اعلان کیا جائیگا ،اس سے قبل ایک اہم اجلاس پھر وزیراعلی بلوچستان کی صدار ت میں منعقد ہوگا ۔

ذرائع نے دعوی کیاہے کہ اس اہم اجلاس میں بہت سے مسئلوں پر غوروخوص کیا گیا اور اہم اموررپر مشاورت کو حتمی شکل دی گئی جس کا باقاعدہ اعلان وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو باقاعدہ ایک پریس کانفرنس میں کریں گے ،ابھی تک فل الحال نئی سیاسی جماعت کا نام متحدہ مسلم لیگ یا بلوچستان پروگریسیو الائنس رکھنے کی تجویزسامنے آئی ہے یہ تاہم یہ دونوں نام حتمی نہیں ہے۔

جیسے ہی نئی سیاسی جماعت کا نام ،منشور اور عہدیداروں کا نام سامنے آئیں گے تو فوری طورپر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پارٹی کی باقاعدہ رجسٹریشن کی جائے گی تاکہ چند ماہ کے بعد جو عام انتخابات منعقد ہورہے ہیں اس میں باقاعدہ طورپر حصہ لیا جاسکے گا۔

نئی سیاسی جماعت کے رجسٹرڈ ہونے کے بعد سینیٹ میں بلوچستان سے منتخب ہونیوالے 6سینیٹربھی اس نئی سیاسی جماعت میں شامل ہوجائیں گے اور سینیٹ اور صوبائی اسمبلی میں ایک نئی سیاسی جماعت سامنے آئے گی جو آنیوالے عام انتخابات میں دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ اتحاد کرکے الیکشن لڑیں گی یا تنہا الیکشن لڑے گی فیصلہ وقت آنے پر کیا جائیگا ،بلوچستان کی سیاست میں آئندہ 72گھنٹے بڑی اہمیت کے حامل ہیں ۔