اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے ملاقات کررہے ہیں۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کے لیے بغیر پروٹوکول کے سپریم کورٹ پہنچے جہاں جسٹس ثاقب نثار نے ججز گیٹ پر ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔