کوئٹہ : عوامی فورم نے اخباری صنعت کو15 فیصد سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی حکومتی فیصلے کی خیر مقدم کر تے ہوئے اس پر فوری طور پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
فورم نے صوبائی کا بینہ کے اجلاس میں استثنیٰ کی منظوری پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور اراکین کا بینہ کا شکریہ ادا کیا فورم کے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ6 ماہ سے 15 فیصد سیلز سروس ٹیکس کے تنازع کے باعث اخبارات وجرائد کے بلز کے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ملازمین کی تنخواہوں مل رہی ہیں نہ ہی اخبارات وجرائد بجلی ، ٹیلی فون وغیرہ کے بلز ادا کر پا رہے ہیں اور متعلقہ محکمے اخبارات وجرائد کو عدم ادائیگی کی صورت میں ان کی لائنیں منقطع کر نے کا کہہ رہے ہیں۔
علاوہ ازیں پرنٹنگ پریس واخبارات کی وجہ سے اخبارات چھا پنے سے انکار کر رہے ہیں جس سے اخبارات وجرائد پریشان کن صورتحال سے دوچار ہیں فورم کے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کا قانون اپنے آغاز سے موثر کیا جائے اور بلا تا خیر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے تاکہ اخبارات وجرائد کے واجبات کی ادائیگی ہو سکے اخباری ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہوں کی ادائیگی ہو سکے اور اخبارات وجرائد یوٹیلٹی بلوں سمیت پرنٹنگ پریس کے واجبات کی دائیگی کر سکیں۔
سیلز ٹیکس کا تنازعہ اخبارات شدید مالی بحران کا شکار
وقتِ اشاعت : March 29 – 2018