|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2018

خضدار : تحصیل زہری میں کرنٹ لگنے سے دو خواتین جاں بحق تفصیلات کے مطابق ہفتے کو تحصیل زہری کا علاقہ زالکان میں واقع اللہ بخش نامی شخص کے گھر میں بجلی کی سروس تار ٹوٹ کر گرگئی ۔

جسکے نتیجے میں دو بہنیں رضیہ بنت اللہ بخش اور نعیمہ بنت اللہ بخش شدید جھلس گئیں جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انکی موت کی تصدیق کر دی متوفیان کو مقامی قبرستان میں سپر د خاک یاکیا گیا۔