|

وقتِ اشاعت :   April 23 – 2018

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات وقت پر ہونی چا ہئے میاں نوازشریف اگر ووٹ کو عزت دیتے تو آج ان کو صورتحال کا سامنا نہ ہو تا اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگا رہے ہیں اب یہ نہیں چلے گا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر سیکورٹی واپس لینا خوش آئند فیصلہ ہے کیونکہ بلوچستان میں کریمنل لو گوں کو سیکورٹی دی گئی تھی اگر کسی کو سیکورٹی در کار ہے تو قومی خزانے کی بجائے خود ادائیگی کرے ۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات وقت پر ہونی چا ہئے کیونکہ جمہوریت انتخابات وقت پر ہونے سے ہی مضبوط ہو تا ہے بلوچتان میں ایسے سیاسی شخصیت کو نگران وزیراعلیٰ بنایا جائے جو سب کے لئے قابل قبول ہوں کیونکہ نگران سیٹ اپ کے عام انتخابات پر اچھے اور منفی دونوں اثرات مرتب ہو تے ہیں ۔

اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد لے کر نگران سیٹ اپ کا فیصلہ کیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر جس طرح سیکورٹی واپس لی گئی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مثبت فیصلہ ہے کیونکہ بلوچستان میں ایسے لو گوں کو سیکورٹی دی گئی ہے جو کریمنل یافتہ لوگ ہے ۔

اگر کسی کو سیکورٹی درکار ہے تو قانونی طریقہ یہی ہے کہ وہ سیکورٹی کے لئے ادائیگی خود کرے اور حکومت اب کسی بھی صورت اخراجات برداشت نہ کرے انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی مذمت کر تے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ واقعات کی روک تھام کے لئے سب کو اپنا کرداراداکرنا چا ہئے مسیحی برادری اور ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ نہ اسلام اجازت دیتا نہ پشتون بلوچ روایات اجازت دیتے ہیں ۔

اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ ٹارگٹ کلنگ چا ہئے کی بھی ہوں تحریک انصاف اس کی مذمت کر تی ہے انہوں نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف جس طرح ووٹ کو عزت دے کے نعرے لگا کر صرف اور صرف اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں اب ان کا دور ختم ہو گیا تحریک انصاف عوام ہی عوام کی کرن بن چکی ہے ۔