خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے نائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سنیٹر مولانا فیض محمد، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے مجلس عمومی کے رکن مولانا محمد صدیق مینگل، حافظ محمد عالم موسیانی، مفتی عبد الواحد موسیانی، مولانا عبد الباسط، مولانا عبد القیوم و دیگر علماء کرام نے جامعہ ا سما للبنات جلسہ عام و ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس اسلامیہ رب العالمین کی اس دھرتی پر جنت کے ٹکڑ ے امن و سلامتی کے درس دینے والے ادارے ہیں مدارس نے ہمیشہ اخوت کے رشتوں کو فروغ دینے بھائی چارگی کی فضا کو مضبوط و مستحکم کرنے کے لئے کام کیا ۔
ملک پاکستان کے جغرافیائی و نظریاتی سر حدوں کو جب بھی خطرات لاحق ہوئے علماء کرام طلبہ کرام نے ان خطرات کے مقابلے میں جوان مردی کے ساتھ کھڑ ے ہوئے بخاری شریف کے آخری حدیث کے درس میں مولانافیض محمد نے کہا کہ اسلام کی خصوصیات پیغمبر ﷺ کی معجزات میں بڑا معجزہ قر آن و حدیث کا محفوظ ہونا ہے ڈیڑ ھ ہزار سال گذرنے کے باوجود اللہ رب العالمین کی کتاب اس کے آخری رسول کی ہدایات انتہائی محفوظ طریقہ سے ہمارے ہاتوں میں ہیں ۔
اسلام و اسلامی تعلیمات کو دنیا سے ختم کرنے والوں نے انتھک کوشش کی لیکن وہ اپنی کوششوں میں بری طرح ناکام ہوئے تقریب ختم بخاری کے اختتام پر دورہ حدیث مکمل کرنے والی طالبات کی چادرہ پوشی ہوئی جامعہ اسما للبنتات کے استانیوں نے درس نظامی مکمل کرنے والی طالبات کی چادر پوشی کی تقریب ختم بخاری شریف میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
مقررین نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے دوچار کرنے کی ایک اور کوشش ہورہی ہے انتخابات کو ملتوی کرنے کے بہانے ڈہونڈے جارہے ہیں جمعیت علماء اسلام کا موقف ہے کہ انتخابات کو بر وقت کرنا ضروری ہے بصورت دیگر اس کے مثبت نتائج بر آمد نہیں ہو نگے ۔
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی وصوبائی عہدہ داروں نے کہا کہ پاکستان جمہوری اسلامی ریاست ہے جمہوری ریا ستوں میں پارلیمنٹ بالا دست ہوتا ہے لیکن بد قسمتی سے یہاں پر جمہوریت کو جڑ پکڑنے نہیں دیا گیا مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام مدارس علماء کی تقدس کو پامال کرنے کی ہر گز کسی کو اجازت نہیں دیگا ہم ان اداروں کی حفاظت ہر صورت میں کریں گے ۔
جلسہ عام میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت تمام مذہبی و سیاسی رہنماؤ ں کی سیکورٹی واپس لینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو ملک میں افرا تفری کی ایک سازش قرار دیا گیا دریں اثنا جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ناب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین نے ایم این اے فنڈ سے مختلف مقامات پر مجموعی طور 40 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے آب نوشی کے اسکیمات کا افتتاح کیا ۔
جن میں خضدار سٹی کے علاقہ سات مرلہ غفور آبادمیں 20 لاکھ روپیہ کی لاگت سے مکمل ہونے والے واٹر سپلائی کا افتتاح کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار جنرل سیکرٹری مفتی عبد القادرشاہوانی، جمعیت علماء اسلام تحصیل خضدار کے امیر مولانا محمود الحسن قمر،جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفار شاہوانی علاقہ کے مکین کثیر تعداد میں موجو تھے۔
تحصیل و ڈھ کے علاقہ ٹک میں 20 لاکھ روپیہ کی لاگت سے مکمل ہونے والے واٹر سپلائی کے افتتاح کے موقع پر جمعیت علماء اسلام وڈھ کے امیر مولانا عبد الکبیر مینگل، جمعیت علماء اسلام کے مقامی رہنما موجود تھے اس موقع پر آب نوشی کی اسکیمات دینے پر مقامی با شندوں نے رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین و دیگر علماء کرام کا شکریہ کا ادا کیا کہ انہوں نے اپنے فنڈ سے ان کے بنیادی ضرورت پانی کی ضرورت کو حل کیا۔
مدارس زمین پر جنت کے ٹکڑے اور امن و سلامتی کی علامت ہیں، جمعیت بلوچستان
وقتِ اشاعت : April 24 – 2018