|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2018

کوئٹہ : آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ پولیس فرنٹ لائن پر دہشت گردوں کا مقابلہ کررہی ہے اور دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے پولیس اور دیگر فورسز کے نوجوانوں نے اپنی قربانیاں دیکر عوام کے جان و مال کو محفوظ بنایا ہے ۔

صدر آزاد کشمیر کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر ایئرپورٹ روڈ پر سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے آزاد کشمیر کے صدر کے آنے کے بعد جب بی سی کے اہلکار واپس جارہے تھے تو خودکش حملہ آور نے ٹرک کو نشانہ بنایا جس میں 6 اہلکار شہید جبکہ 7 زخمی ہوئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح کوئٹہ میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہتی ہے آزاد کشمیر کے صدر کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر ایئر پورٹ روڈ پر سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جب آزاد کشمیر کے صدر کوئٹہ پہنچے اور اس کے بعد بی سی کے اہلکار ڈیوٹی ختم کرکے واپس جارہے تھے کہ خودکش حملہ آور نے ٹرک کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور 7 زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے اور جیسے ہی ہمیں تفتیش میں پتہ چلے گا ہم اس کے مطابق کارروائی کریں گے پولیس اور فورسز نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے اس لئے پولیس کو نشانہ بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ہی ہم دم لیں گے ۔