|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2018

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے انتخابی منشور کی تشکیل دی گئی ہے ۔

جو 2018ء کے انتخابات کے حوالے سے منشور مرتب کرے گی کمیٹی کے سربراہ پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ہونگے ممبر میں ملک نصیر احمد شاہوانی ، غلام نبی مری ، شکیلہ نوید دہوار ، ڈاکٹر شہناز بلوچ ، ثناء بلوچ شامل ہیں ۔

اعلامیہ میں تمام اضلاع کے صدور ، جنرل سیکرٹریز م آرگنائزرز ، ڈپٹی آرگنائزرزکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی منشور کے حوالے سے اپنی تحریری تجاویز کمیٹی کے سربراہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کو ایک ہفتے میں ارسال کر دیں۔