تربت: کیچ سول سوسائٹی کا تربت یونیورسٹی سمیت سرکاری محکموں میں میرٹ کے برخلاف بھرتیوں پر شدید تشویش۔
کیچ سول سائٹی کی مقبول وٹس اپ گروپ میں ضلع کیچ میں تربت یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے میرٹ کے بر خلاف بھرتیوں کی اطلاع سمیت سرکاری محکموں میں میرٹ کی پامالی پر سیر حاصل بحث مباحثہ کیاگیا اور اس اطلاع پر اپنے خدشات ظاہر کیئے گئے، کہاگیا کہ تربت یونیورسٹی عوامی ملکیت ہے بطور قومی ادارہ عوام کو اس کے معاملات میں آگاہ رہنا چاہیے۔
گروپ منتظمین کی جانب سے سوسائٹی کے خدشات کی روشنی میں بعدازاں تربت یونیورسٹی کی انتظامیہ سے وفد کی ملاقات کرائی گئی اور ان کے سامنے اپنے تشویش اور خدشات رکھے گئے ۔
یونیورسٹی انتظامیہ سے ملاقات میں کہا گیا کہ ایک سال قبل جن اسامیوں کے اشتہارات اخبارات میں شائع کرائے گئے ان پر بھرتی کے لیئے ضروری ہے کہ نئے سرے سے اشتہار ات دیئے جائیں ۔
یاد رہے کہ کیچ سوسائٹی کے نام سے بنائی گئی گروپ سماجی کاموں سمیت مختلف حوالوں سے کافی متحرک ہے اور بالخصوص سماجی مسائل پر ایکشن بھی لیتی ہے۔
تربت یونیورسٹی میں میرٹ کے خلاف بھرتیوں پر تشویش ہے،سول سوسائٹی
وقتِ اشاعت : May 27 – 2018