میر پور خاص: بگٹی قبائل کے مسترین اور گہترین کونسل کا اجلاس میر پور خاص میں منعقد کیا گیا اجلاس میں ڈیرہ بگٹی کے موجودہ امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ اب وقت آ گیا ہے ۔
سندھ اور دوسرے صوبوں میں نکل مکانی کرنے اور بگٹیوں کوان کے اپنے علاقے میں آباد کیا جائے بگٹی مسترین و گہترین کونسل نے لغاری ہاؤس سوئی اور پھر جاشورو میں گرینڈ جرگے کے انعقاد کو بھی مثبت عمل قرار دیتے ہوئے اسے قبائل کی جانب سے بہترین کاوش قرار دیا ۔
انہوں نے کہاکہ نواب محمد میر عالی بگٹی اور محب وطن پاکستانی ہیں اور وہ پاکستان کے آئین اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ۔
انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ بعض مفاد پرست عناصر جو نواب محمد میر عالی بگٹی کے مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اور ان کے خلاف پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں کونسل نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ نواب محمد میر عالی بگٹی کے قبائل کے ہمراہ علاقے میں با عزت واپسی تک مختلف علاقوں میں گرینڈ جرگوں کا انعقاد اور پر امن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا ۔
کونسل نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ عیدالفطر کے بعد کونسل کا اجلاس کراچی میں منعقد کیا جائیگا جس میں مختلف علاقوں میں آباد بگٹی قبائل کے افراد اور معززین کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
بگٹی مہاجرین کو ڈیرہ بگٹی میں آباد کیاجائے ،قبائلی کونسل
وقتِ اشاعت : May 30 – 2018