|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2018

راولپنڈی+ کوئٹہ: پاک افغان بارڈر پر دومقامات پر لگے باڑ پر مسلح افراد نے حملہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 10 حملہ آور مارے گئے جبکہ 4 سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ۔

حملے باجوڑ اور بلوچستان کے قمر الدین کاریز کے سرحدی علاقے میں ہوئے ایف سی ذرائع کے مطابق30 سے زائد ٹی ٹی پی کے دہشگردوں نے قمر الدین کاریز پر ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس پر ایف سی اہلکاروں نے بھر پور جواب دیافائرنگ تبادلے میں 10 حملہ آوور ہلاک اور سولہ زخمی ہو گئے جبکہ واقعہ میں چار سیکورٹی بھی زخمی ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر کے علاقے باجوڑ اور قمر دین کاریز میں دہشت گردوں نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کئے ہیں ،جس سے ایف سی کے چار اور پاک فضائیہ کا ایک جوان زخمی ہوا ہشتگردوں کو افغانستان کے علاقوں سے بھی معاونت حاصل تھی ،جبکہ اس کا مقصد پاک افغانستان بارڈر پر باڑلگانے کے عمل کو روکنا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے علاقے باجوڑ اور بلوچستان کے علاقے قمر دین کا ریز میں دہشت گردوں نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں ایف سی کے4 اہلکار اور پاک فضائیہ کا ایک جوان زخمی ہوا۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھرپورکاروائی کرتے ہوئے10دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا ۔دہشت گردوں نے باڑ لگانے میں مصروف لوگوں کو نشانہ بنایا جس کا مقصد پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل کو متاثر کرنا تھا جبکہ دہشت گردوں کو افغانستان کے علاقوں سے بھی معاونت فراہم کی جارہی تھی۔