کو ئٹہ : بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے مرحوم نواب خیر بخش مری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواب مری کی بلوچ قومی تحریک کے حوالے سے جدوجہد تاریخ میں اپنا ایک الگ اورا علی مقام رکھتی ہے ۔
انھوں نے مزید کہا ہے کہ نواب خیر بخش مری نے بلوچ نوجوانوں میں شعو ر کی بیداری اور درست سمت رہنمائی میں اہم کردار ادا کیا، نواب مری کی سوچ و فکر آج ہر نوجوان کے ذہن میں زندہ ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ بی آر پی مرحوم نواب خیر بخش مری کو قومی تحریک کے حوالے سے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
نواب مری قومی تحریک میں اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں، بی آر پی
وقتِ اشاعت : June 11 – 2018