|

وقتِ اشاعت :   June 20 – 2018

جاپان اور سینیگال کے شہریوں نے اعلیٰ مثال قائم کر دی، فٹ بال میچ کے اختتام کے بعد اسٹیڈیم کی صفائی میں لگ گئے ، ایک ایک کچرا اٹھا کر پلاسٹک کی تھیلیوں میں ڈالا، صفائی پسند مداحوں کو سوشل میڈیا پر سراہا جانے لگا۔

روس میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ میں گزشتہ روز جاپان اور سینیگال کی ٹیموں کے علیحدہ علیحدہ مقابلے ہوئے، سینیگال اور جاپان کی ٹیموں کی فتح کے بعد شائقین جشن منانے کی بجائے اسٹیڈیم کی صفائی میں لگ گئے اور کچرا سمیٹنا شروع کر دیا۔

دونوں ملکوں کے شائقین کے اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔