|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2018

روس میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں گروپ سی کی ٹیموں آسٹریلیا اور ڈنمارک کا میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔

روس کے جنوب مغربی شہر سمارا میں کھیلے گئے اس میچ کے ساتویں منٹ میں ڈنمارک کے کرسٹیان ایرکسن نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔

ڈنمارک کی برتری میچ کے 38 ویں منٹ میں اس وقت ختم ہوئی جب ڈینش کھلاڑی کی غلطی کے باعث آسٹریلین ٹیم کو پنالٹی ملی جس پر مائل جیڈینک نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں بھی سنسنی خیز مقابلہ ہوا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی اور مقابلہ 1-1 سے برابری پر ختم ہوا۔