کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی حلقہ این اے265 اور حلقہ پی بی31 سے نامزد امیدوار حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی جمہوری سوچ رکھنی والی جماعت ہے اور ہمیشہ بلوچستان کے مفادات کے تحفظ کے حقوق کے لئے ہر ممکن اقداما ت اٹھائے ہیں۔
بلوچستان کے ساحل ووسائل پر صرف یہاں کے عوام کا حق ہے ہم جمہوری طریقے سے ساحل ووسائل پر صوبے کے عوام کے حقوق حاصل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ان قوتوں کا راستہ روکیں گے جو اقتدار کی خاطر بھائیوں کو بھائیوں سے لڑانے کی کر رہے ہیں۔
صوبے بھر میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور اب ان لو گوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں کرپشن کر کے بلوچستان اور بلوچستانی عوام کو پسماندگی کی طرف دھکیلا گیا انہوں نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر ایک کا جمہوری حق ہے مگر ان لو گوں کو ووٹ دیا جائے جو حقیقی معنوں میں ا س دھرتی کے لئے قربانیاں دی ہے۔
ایسے لوگ بہت ہے جو اقتدار میں جا کر صوبے اور عوام کے مفادات کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں مگر ہم ان لوگوں میں سے نہیں کہ جا کر ذاتی مفادات حاصل کرے بلکہ صوبے کے مفادات کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا ہے۔
کہ اگر میں نے ووٹ کا حق ادا نہیں کیا تو میں استعفیٰ عوام کے مفادات کے لئے دونگا ہم اس لئے الیکشن نہیں لڑتے کہ اپنی ذات کے لئے ذات پات اور بوٹ پالش کرنے والوں کے پاس نہیں جاتے کیونکہ ہمیں عوام پر مکمل اعتماد ہے ۔
اور عوام کے اعتماد کو کسی بھی صورت ٹھیس نہیں پہنچائیں گے جنہوں نے گوادر، ریکوڈک کا سودا کیا ان کا راستہ روکنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا میں وعدہ کر تا ہوں کہ نہ میں کرپشن کرونگا نہ کسی کو کرنے دونگا اس سرزمین پر بسنے والوں کے حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کرونگا اور پتہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی ہو گی۔
جمہوری سوچ رکھتے ہیں بلوچستان کے مفادات کا تحفظ کرینگے، لشکری رئیسانی
وقتِ اشاعت : June 26 – 2018