کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بینچ نے نواب میر عالی بگٹی کی 5 مقدمات میں پچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر عبوری ضمانت دیدی ۔
گزشتہ روز نواب میر علی بگٹی اپنے وکیل خرم ملک ایڈووکیٹ کے ہمراہ درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر پیش ہوئے اس موقع پر عدالت نے نواب میر عالی بگٹی کی پانچ مقدمات میں پچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر عبوری ضمانت منظور کرلی ہے ۔ میر عالی بگٹی کے خلاف قتل ، اقدام قتل ، اغواء برائے تاوان ودیگر کے 5 مقدمات قائم ہیں ۔
عدالت نے نواب عالی بگٹی کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر ضمانت دیدی
وقتِ اشاعت : June 29 – 2018