|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2018

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست پرپارٹی کے تاحیات قائد نوازشریف کو طلب کرلیا ہے۔

 الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست عوامی تحریک کے نیازانقلابی نے دائرکی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نا اہل کیا ہے اورنا اہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی، درخواست نااہل شخص کے نام پارٹی نہیں رہ سکتی ، یہ آئین اورقانون کے خلاف ہے، نوازشریف کے نام سے پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہیے، الیکشن کمیشن اس حوالے سے سپریم کورٹ کے 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی کرے۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست پر نواز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 9 جولائی کو طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ برس نواز شریف کو نااہل قراردیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ میں عددی اکثریت کی بنیاد پرآئین میں ترمیم کرکے نوازشریف کودوبارہ پارٹی کا صدرمنتخب کرالیا تھا تاہم عدالت کی جانب سے ایک فیصلے میں اس آئنی ترمیم کو کالعدم قراردے دیا گیا تھا جس کے بعد نواز شریف کو پارٹی کا تاحیات قائد منتخب کیا گیا تھا۔