کوئٹہ : بلوچ ڈاکٹر رز فورم کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے پہلے میڈیکل یونیورسٹی کے لیے وائس چانسلر کی تعیناتی میں میرٹ اور لسانی تفریق سے بالاتر ہوکر اور نگران حکومت کے معیار پورا ہونے کے بعد اس اہم ذمہ داری کے لیے کسی موزوں اور قابل شخصیت کا چناؤ کیا جانا چاہیے۔
بلوچ ڈاکٹر رز فورم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاق کے نمائندے کا کلیدی کردار اداروں میں باہمی رابطہ سازی، بین الصوبائی اشتراکیت کا فروغ ،صوبائی پالیسی سازی میں مقننہ کی معاونت کرنا کہ وہ وفاق کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
مگر بلوچستان میں حالات کسی اور ڈگر جا رہے ہیں گورنر بلوچستان کی صرف ایک قوم اور قومیت کے لوگوں کو فوقیت دینا بلوچستان جیسے صوبے میں کسی بھی صورت اچھا شگون نہیں۔ بلوچستان میں میرٹ کے دعویدار گورنر بلوچستان کا ابہام رویہ جامعات میں اپنے من پسند افراد کو تعینات کرنا بہت سارے شکوک و شبہات کو جنم دے رہا ہے۔
بلوچ ڈاکٹرز فورم بلوچستان میڈیکل یونیورسٹی کے لیے کسی ایسے وائس چانسلر کو تعینات کرنے کا خواہاں ہے کہ وہ صوبے میں میرٹ کے فروغ ،لسانی بھائی چارگی،طبی شعبے میں اصلاحات کو صوبے کے وسیع تر مفاد اور اس کے فروغ کو صوبے کے دور دراز علاقوں میں عمل درآمد کو من وعن یقینی بنائے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر بلوچستان میرٹ کے خلاف یا ایک قوم یا قبیلے کے افراد کو نواز نے کی پالسی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے۔ علاؤہ ازیں نگران دور حکومت میں اتنا بڑا فیصلہ کرنا کسی بھی صورت قبول نہیں۔
بولان میڈیکل یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے ،بلوچ ڈاکٹرز
وقتِ اشاعت : July 1 – 2018