کوئٹہ: بی این پی کے امیدواروں کو غیور عوام اپنا قیمتی ووٹ دے کر لوٹ مار کرنے والوں کا راستہ روکیں، سردار عاصم سرپرہ ‘ میر قاسم سرپرہ ‘ ٹکری عبدالصمد لانگو ‘ ٹکری رزاق کرد کے مشکور ہیں کہ انہوں نے این اے 266 سے پارٹی امیدوار آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ حلقہ پی بی ملک نصیر احمد شاہوانی ‘ پی بی 30سے احمد نواز بلوچ کی حمایت کا اعلان کیا ۔
ان خیالات کا اظہار کلی کمالو سریاب‘ حاجی صالح آباد ‘ بلال کالونی سیٹلائٹ ٹاؤن ‘ ولی آباد میں مختلف کارنر میٹنگز ‘ اجتماعات سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ ملک نصیر شاہوانی ‘ احمد نواز بلوچ ‘ قاسم پرکانی ‘حنیف لانگو ‘ ظفر نیچاری نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام بی این پی کے بلوچستان بھر سے امیدواروں کو کامیاب بنا کر قوم دوستی ‘ وطن دوستی کا ثبوت دیں ہماری جدوجہد نے بلوچستان میں نفرتوں کا خاتمہ کیا ‘ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستانی عوام متحد ہیں اور بی این پی کو ہی نجات دہندہ سیاسی قوت گردانتے ہیں ہم نے عوام کو ترقی کی راہ دکھائی کوئٹہ آج اکیسویں صدی میں جس پسماندگی کا شکار ہے ۔
اس کے تمام ذمہ داری ان نااہل حکمرانوں پر ہیں جنہوں نے اربوں روپے لیپس کئے ان میں اتنی صلاحیت نہیں تھی کہ وہ عوام کی خدمت کر سکیں غلط پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان میں کرپشن ‘ بے روزگاری کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا جس کی وجہ سے آج عوام بے روزگاری ‘ پسماندگی ‘ بدحالی اور انسانیت سہولیات سے محروم ہیں ۔
بی این پی ترقی و خوشحالی کی مخالف نہیں ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان میں حقیقی ترقی و خوشحالی ہو جس سے بلوچ اور بلوچستانی مستفید ہوں آئینی طور پر بھی حق بنتا ہے کہ عوام خوشحال ہوں نوجوان قلم کو ہتھیار بنا کر ناانصافیوں کے خاتمے کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اور اپنا کردار ادا کریں ۔
25جولائی کو کلہاڑا پر مہر ثبت کر کے عوام ثابت کریں کہ انہوں نے مفاد پرستوں کو رد کر دیا ہے بی این پی عوام کے احساسات کی مکمل ترجمانی کرسکتی ہے 25جولائی کو ہمارے تمام امیدواروں کی کامیابی کی نوید لے کر آئے گی ۔
ہماری جدوجہد نے بلوچستان میں نفرتوں کا خاتمہ کیا ،آغا حسن
وقتِ اشاعت : July 4 – 2018