|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2018

ماسکو: فرانس نے فیفا ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں یوراگوئے کو 0-2 سے شکست دے کر 12 سال بعد عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

روس کے شہر نزنی نووگورڈ میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ 1998 کے ورلڈ کپ جیتنےوالی فرانس اور دو مرتبہ کی سابق عالمی چیمپیئن یوراگوئے کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

میچ سے قبل ہی یوراگوئے کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا اور گزشتہ میچ میں پرتگال کے خلاف دو گول اسکور کرنے والے ایڈنسن کوانی انجری کے سبب میچ سے باہر ہو گئے۔

میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا اور گول کرنے کی کوششیں کیں لیکن فنشنگ نہ ہونے کے سبب ہاف کے ابتدائی حصے میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

بالآخر فرانس کی ٹیم کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب میچ کے 40ویں منٹ میں رافیل ویرین نے شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

ہاف کے اختتام سے قبل مارٹن سیسیرس نے شاندار ہیڈر کے ذریعے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس کاوش میں کامیاب نہ ہو سکے۔