خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کا بزرگ روحانی شخصیت پیر سید شجاع الحق شاہ ہاشمی نورانی سے ان کے مدرسہ میں ملاقات ۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بی این پی کے سربراہ و حلقہ این اے 269 و حلقہ پی بی 40 سے نامزد امیدوار سردار اختر جان مینگل مدرسہ سنان بن سلمہ کے مقام پر بزرگ روحانی شخصیت پیر سید شجاع الحق شاہ ہاشمی نورانی سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں ایم ایم اے و جمعیت علماء اسلام کے مشترکہ امیدوار برائے پی بی 39 خضدار نال میر یونس عزیز زہری ، بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری لعل جان بلوچ ،سابق رکن قومی اسمبلی عبدالروف مینگل ،سید ظہو رالحق شاہ ہاشمی نورانی سمیت دیگر بھی موجود تھے زرائع کے مطابق ملاقات میں انتخابات سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی تا ہم اس حوالے سے باقاعدہ کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ پیر سید شجاع الحق شاہ ہاشمی نورانی کے مریدوں کی تعداد ضلع خضدار میں ہزاروں میں ہیں ہر پارٹی کی یہ کوشش کر رہی ہے کہ انتخابات میں ان کی حمایت حاصل کی جا سکے ۔
قبل ازیں ،بی این پی (عوامی ) کے سربراہ میر اسرارا للہ خان زہری ،بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار آغا شکیل احمد درانی بھی ان سے ملاقات کر چکے ہیں ۔
اختر مینگل کا بزرگ روحانی شخصیت پیر شجاع الحق ہاشمی سے ملاقات
وقتِ اشاعت : July 10 – 2018