|

وقتِ اشاعت :   July 14 – 2018

کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عام انتخابات کے حوالے سے جاری انتخابی مہم میں حصہ لینے والے امیدواروں اور سیاسی رہنماؤں پراب تک11حملے کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں رواں ماہ ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیداروں اور رہنماؤں پر اب تک 9حملے ہو چکے ہیں جن امیدواروں اور رہنماؤں پر حملے کیے گئے ہیں ۔

ان میں ظہور بلیدی ، میر ضیا ء لانگو، نوابزادہ سراج رئیسانی ،اصغر رند، میر رحمت صالح بلوچ، پھلین بلوچ، خیر جان بلوچ ،آغا شکیل احمد درانی ،حاجی عابد حسین شامل ہیں ۔