کوئٹہ: نواب محمد میر عالی بگٹی تمندار آف بگٹی کے ترجمان نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہ کہ بلوچستان کی غیور عوام کو موقع دیا جائے کہ وہ آزادانہ ماحول میں اپنے حق رائے دہی کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کریں اور دھاندلی کے تمام حربوں اور کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنا عملی کردار ادا کریں ۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی میں الیکشن کے ماحول کو پراگندا کرنے کیلئے سازشیں کی جا رہی ہیں اور ایک امیدوار جو خود کو اداروں کا نمائندہ شو کر کے دھاندلی کے منصوبے بنا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عوام اس بار انہیں دھاندلی کی اجاز ت نہیں دیں گے اور ہم نے تحریری طور پر بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے اور نشاندہی کی ہے کہ نواب محمد میر عالی بگٹی کے مد مقابل امیدوار ہمارے حمایتی لوگوں کو حراساں کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہ عمل الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور پیشگی دھاندلی کا واضح ثبوت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز سوئی میں ایک عزت دار خاتون کو بے عزت کر کے انہیں سرعام گھسیٹ کر تشدت کا نشانہ بنایا گیاجس کی ہم مذمت کرتے ہیں کیوں کہ الیکشن کی حمایت اور مخالفت اپنی جگہ بلوچستان میں خواتین کا احترام سب پر لازم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حرکتوں سے ڈیرہ بگٹی خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے اور ایسا نہ ہو کہ ایک بار پھر انارکی پیدا ہو جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور کے پی کے میں دھماکوں سے بے گناہ لوگوں کا خون بہانہ افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود نواب محمد میر عالی بگٹی ایک دو دن میں علاقہ جانے کا اعلان کر دیں گے اور بگٹی قبائل تسلی رکھیں اور اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کریں فتح ہماری ہو گی ۔
ڈیرہ بگٹی میں دھاندلی کے منصوبے بنائے جارہے ہیں ، ترجمان نواب عالی بگٹی
وقتِ اشاعت : July 15 – 2018