|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2018

کوئٹہ : سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کوئٹہ میں صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر کا دورہ۔ جہاں انہوں نے بلوچستان میں الیکشن کے حوالے سے سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بلوچستان میں الیکشن کمیشن کے دفاتر اور افسران کی سیکورٹی کی صورتحال سے اگاہ کیا صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درامد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا کہ الیکشن سے متعلق تمام درپیش مسائل سے آگاہ ہیں بلوچستان میں الیکشن کمیشن کے افسران اور الیکشن 2018 کے امیدواروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے اعلی افسران، آئی جی ایف سی اور آئی جی پولیس سے رابطہ کیا جائے گا۔ 

انہوں نے الیکشن کمیشن کے افسران سے بھی ملاقات کی اور انکے مسائل سنے اور انکے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے ان مشکل حالات میں ساتھ دینے اور مدد کرنے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔ اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ بلوچستان میں پر امن اور شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے میں کوئی قصر نہیں چھوڈیں گے۔