سبی: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء ومری قبائل کے سربراہ نواب چنگیز خان مری کی جانب سے حلقہ این اے 259سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امید وار میر دوستین خان ڈومکی کے حمایت کا اعلان،مری گروپ اور حمایتوں کی جانب سے ڈومکی کیمپ میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد۔
تقریب میں مری قبائل کے معتبررین سمیت مختلف قبائلی و حمایتی معتبرین اور لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت،کامیاب ہونے کے بعد لوگوں کی بنیادی مسائل کو حل کریں گے ،تعلیم اور پانی میرے اولین ترجیحات میں شامل ہیں ،آپ لوگوں نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے ۔
اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرونگا میر دوستین خان دومکی کا حمایتی تقریب سے خطاب،تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء ومری قبائل کے سربراہ نواب چنگیز خان مری کی جانب سے حلقہ این اے 259سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امید وار میر دوستین خان ڈومکی کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔
اس سلسلے میں مری قبائل اور حمایتوں کی جانب سے میر محمد مری ،میر صاحب جان مری ،فہیم قریشی اور چوہدری امتیاز کی جانب سے میردوستین خان ڈومکی کے حق میں ڈومکی کیمپ میں عظیم الشان کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔
اس موقع پراین اے 259سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر دوستین خان ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں مری قبائل کے سر براہ نواب چنگیز خان مری کا بے حد مشکور ہوں جہنوں نے این اے 259پر میرا بھر پور حمایت کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نواب مری کے حمایت کے بعد مری قبائل اور ان کے حمایتوں نے جس طرح میر ے اوپر بھر پور اعتماد کا اظہار کرکے عظیم الشان کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا ہے ان میں کامیاب ہوکر آپ سب کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگاتقریب سے فہیم قریشی، میر صاحب جان مری، میر محمد مری،وڈیرہ نور محمد گشکوری ،سردار شادی خان لودھانی ،زاہد مشرف اور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پرمری قبائل کے معتبرین اور ڈومکی کیمپ کے سرکردہ رہنماء موجود تھے۔
نواب چنگیز مری نے دوستین ڈومکی کی حمایت کا اعلان کردیا
وقتِ اشاعت : July 21 – 2018