چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کرک میں جلسے کے دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 34 کے امیدوار شاہد خٹک کو دھکیل دیا۔
عمران خان کرک میں جلسے کے لیے اسٹیج پر چڑھے تو تحریک انصاف کے این اے 34 سے امیدوار شاہد خٹک بھی ان کے ساتھ موجود تھے لیکن چیئرمین تحریک انصاف نے اسٹیج پر اچانک شاہد خٹک کو دھکیل دیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کے پارٹی کارکنوں پر غصے اور انہیں دھکا دینے کی ویڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں۔