|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2018

خضدار:  نیشنل پارٹی کے نامز امیدوار برائے حلقہ پی بی 39 خضدار نال سردار محمداسلم بزنجو نے کہا ہے کہ کہا ہے کہ کے ہم دعوے نہیں کرتے بلکہ ہمارے ترقیاتی کام خود بتا رہے ہیں کہ ہم نے عوامی کی کتنی خدمت کی ہے۔

امن و امان کی صورتحال کی بہتری ہو یا کہ تعلیمی اداروں کے قیام،ڈیمرز کی تعمیر ہوں یا کہ سٹی کے سڑکوں کی تعمیر،منڈی ٹو مارکیٹ رابطہ سڑکیں ہوں یا کہ واٹر سپلائی اسکیمات یہ سب ہماری کارکردگی کی گواہی دے رہے ہیں یقیناًعوام کارکردگی کو ووٹ دینگے خالی خولی نعروں کو نہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے زیرینہ کھٹان خضدار میں پارٹی انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا ۔

نیشنل پارٹی کے رہنماء سردار امحمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ دعوے تو لوگ بہت کرتے ہیں،مگر دعووں اور کام میں بڑا فرق ہے ہم دعوے نہیں عملی کام پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں گزشتہ انتخابات میں عوام نے امن کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا ہماری حکومت نے بہت کی قلیل عرصے میں عوام کی یہ خواہش پوری کر کے عوام کو امن کا تحفہ دیا اور اس دن سے آج دن تک لوگ پر امن ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں ۔

اسی طرح تعلیمی اداروں کی ہماری حکومت نے ضلع خضدار میں جال بچا دی،میڈیکل کالج کا قیام ہو یا کہ سبزی منڈی کا قیام،سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی ہو یا کہ پرائمری تعلیمی اداروں کا مڈل اور مڈل تعلیمی اداروں کا ہائی ہونا یہ سب زمین پر وجود رکھتے ہیں پھر بھی ہم دعوے نہیں کرتے بلکہ ہمارے کام خود بتا دیتی ہیں کہ ہم نے عوام کی خدمت کی ہیں یا نہیں مخالفین کی سوچ کو تو ہم تبدیل نہیں کر سکتے ۔

البتہ یہ ضرور کہتے ہیں کہ پچھلی انتخابات میں ہم نے عوام سے جو وعدے کئے انہیں ہم نے پورا کر دیا اور اب عوام سے جو ووعدے کرئینگے انہیں آنے والے دور میں پورا کر کے یہ ثابت کردئینگے کہ نیشنل پارٹی واحد جماعت ہے جس کی قیادت جو وعدے کرتی ہے ۔

اسے پورا کرکے عوام کے سامن سرخ رو ہونگے کارکنان پولینگ کے روز گھروں سے نکلیں لوگوں کو نکالیں اور زیاد ہ سے زیادہ تعداد میں انہیں پولینگ اسٹیشنوں تک پہنچا کر پارٹی کے حق میں ان کی ووٹ کاسٹ کرائیں ۔