پنجگور : بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور پنجگور 43 سے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی میر اسد اللہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی این پی ( عوامی) کے حلقہ بی پی 47 کیچ 3 کے نامزاد امیدوار میر اصغر رند الیکشن 25 جولائی 2018 کے عوامی مینڈیٹ اور بھاری اکثرت سے کامیابی کا احترام کرتے ہوئے جلد از جلد اس حلقے کے نتائج کا اعلان کیا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کےآئین اور قانون کا حترام کرتے ہیں اور پی بی 43 میں ہمارا امیدوار میر اصغر رند بھاری اکثریت سے جیت چکے ہیں اور الیکشن کمیشن کی زمہ داری ہے کہ وہ کامیاب امیدوار کے نتائج کا اعلان کریں تاکہ عوام کے مینڈنٹ کا احترام کرے ۔
میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بی۔این۔پی (عوامی) اس نا انصافی کے خلاف بلوچستان بھر میں اجحتاج کرے گا انہوں نے کہا کہ میر اصفر رند کو عوام نے بھاری مینڈنٹ سے نوازا تھا اور عوام کے مینڈنٹ کا احترام ہم سب پر لازم ہے
بی پی 47پر اصفررندکی کامیابی کا اعلان کیا جائے ، اسد بلوچ
وقتِ اشاعت : July 28 – 2018