|

وقتِ اشاعت :   July 31 – 2018

مچھ: مچھ کوئلہ کان میں پھسے 4کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا امدادی ٹیم نے گھنٹے کے کوششوں کے بعد کان کنوں کو نکالنے میں کامیاب ہوگئے ۔

مچھ میں سیکڑوں کوئلہ کان ہیں لیکن محکمہ معدنیات کی ریسکیو ٹیم مکمل غیر فعال ہے صدر کان کن لیبر یونین کا الزام ریسکیو ٹیم کی بروقت کاروائی سے کان کنوں کے جانوں کو بچالیا گیا ریسکیو کرومین کا صحافیوں سے بات چیت ۔

تفصیلات کیمطابق مچھ کے قریب مغل کول کمپنی کے ایک چھت میں دوران کام کان دب جانے کے باعث چھ کان کن پھس گئے پھسے کان کنوں نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیم اور مزدوروں دو گھنٹے امدادی کام کے بعد پھسے چاروں کان کنوں نور محمد والد نذر محمد صدیق اللہ والد نذر جمیل نصیب اللہ ولد عصمت اور نور احمد سکنہ پشین کو بحفاظت زندہ نکالنے میں کامیاب ہوگئے ۔

کان کن لیبر یونین مچھ کے صدر محمد اقبال یوسفزئی نے الزام لگایا ہے کہ مچھ میں سیکڑوں کوئلہ کانوں میں ہزاروں مزدور اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر کام کررہے ہیں لیکن ایسے واقعات ہونے کی صورت میں کان کن اپنی مدد آپ ریسکیو کا کام سرانجام دیتے ہیں ۔

محکمہ معدنیات کا ریسکیو ٹیم مکمل طور پر غیر فعال ہے ریسکیو کرومین مچھ نے واقعہ کے متعلق بتایا کہ ہمیں جیسے ہی اطلاع ملی متاثرہ کان پر پہنچ کر امدادی کام شروع کیا اور ریسکیو ٹیم کے بروقت امدادی کاروائی کے کیوجہ سے پھسے کان کنوں کو زندہ بچالیا گیا اور انہیں بحفاظت نکال دیا گیا ۔