|

وقتِ اشاعت :   August 1 – 2018

خضدار :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی میر عبد الرؤف مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے بلوچستان نیشنل پارٹی پر اپنے غیر متزلزل اعتمام کا اظہار کرکے پورے صوبہ سے ہماری جماعت کے امیدواروں کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب کیا ۔

اس سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ بی این پی بلوچستان کے لوگوں کا صحیح طور پر نمائندہ جماعت ہے ہمارے پالیسیوں کو عوام نے رایہ دہی کے ساتھ درست قرار دیا ہے قائد بلوچ سردار اخترجان مینگل بلوچستان کے حقوق کے وارچ ہیں ہم بلوچستان کے عوام کے ساتھ وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ان کی اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔

بلوچستان میں تاریخ کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگی ان خیالات کا اظہار میر عبد الرؤف مینگل خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر عبد الرؤف مینگل نے کہا ہے بی این پی بلوچستان کے لئے یہاں کے ساحل و وسائل معدنیات گیس تیل سے بر آمد رائلٹی کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھیگا ہماری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے تمام بے روز گار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کو یقینی بنائیں لوگوں کو ان کی معیار زندگی بلند کرنے کے مواقع فراہم کریں ۔

بلوچستانیوں کی ضروریات زندگی کو پورا کریں ہمیں رب العالمین کی ذات اقدس سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں میر عبد الرؤف مینگل نے کہا ہے کہ ا پنے پارٹی کے تمام ورکروں اتحادیوں خاص طور پر خضدار میں قائم متحدہ مجلس عمل و بی این پی کے اتحاد کی وجہ سے محنت کرنے والے ورکروں سماجی تنظیموں مزدور رہنماؤں ملازم پیشہ افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

جنہوں نے بی این پی اور اس کے اتحادیوں کو ووٹ دیکر ایک نئی صبح کا آغاز کردیا انشاء اللہ اس نئی صبح سے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کا آغاز ہو گی اور اس کے ثمرات بلوچستان کے ہر گھر تک ضرور پہنچ جائیں گے۔