کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ انہیں وفاق یا سندھ حکومت میں شامل ہونے کے لیے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کا وفاق میں تحریک انصاف اور سندھ میں پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کیسے ہوسکتا ہے لہذا وہ یا پی ٹی آئی کے ساتھ وفاق میں حکومت کرے یا پھر پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکر سندھ میں اتحادی حکومت بنائے۔
ذرائع کا کہنا ہے پیپلزپارٹی کے ذمہ داران نے ایم کیوایم کی قیادت کو فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اگر وفاقی حکومت میں شامل ہوئی تو سندھ کابینہ میں شامل نہیں کیا جائے گا، انہیں دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔