کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میرروف مینگل ساجدترین ایڈوکیٹ حاجی وزیرخان مینگل چئرمین جاویدبلوچ نے بلوچستان کے عوام سے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام نے جسطرح بی این پی کے نامزدامیدواروں کوووٹ دیکربھرپورمینڈیٹ دیکرقومی اورصوبائی اسمبلی میں نمائندگی کااعزازبخشاجس پرعوام داد تحسین کے مستحق ہیں ۔
کیونکہ ایک طرف مراعات مفادات زر طاقت دباؤ کے تحت ووٹ لینے کی کوشش کی جارہی تھی دودوسری طرف سیاسی جمہوری حصول پرکاربندبی این پی کے امیدواروں کوووٹ دیکربلوچستان کے عوام نے سرداراخترجان مینگل سمیت پارٹی امیدواروں کوکامیاب کرکے مثبت پیغام دیاہے کہ بلوچستان کے عوام اکیسویں صدی میں شعورحقیقت پرفیصلہ دیناانتہائی قابل ستائش ہے جوتاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھارہیگا۔
جب بلوچستان حق وباطل کے درمیان طاقت ورقوتوں کی شہہ پرضرب کاری کی جارہی تھی توبلوچستان کے عوام نے سیاسی بصیرت شعوروعمل کامظاہرہ کرکے بی این پی تمام مشکلات کے باوجودعوام کی امنگوں سے کامیابی ملی جس پربلوچستان میں پارٹی کوجوپزیرائی حاصل رہی ہے اس کے بلوچستان کی سیاست میں اہم مثبت اثرات مرتب کریگی۔
بلوچستان کے عوام نے سازشوں کے باوجود بی این پی کا ساتھ دیا ،روف مینگل
وقتِ اشاعت : August 2 – 2018
Muhammad Amir
Very good