|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2018

کوئٹہ: محکمہ ماحولیات کے آفیسران اور انسپکٹرز پر مشتمل ٹیم نے کوئٹہ اور گردونواح میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی ہاوسنگ سکیم /سو سائٹی کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

کاروائی کے دوران ان تمام ہا وسنگ سکیمز اور سوسائیٹیز جو ماحولیاتی معیار اورقوانین کے بر خلاف قائم کی گئی ہیں کو نو ٹسز جاری کئے گئے اورہدایات دی گئیں کہ ماحولیاتی قوانین اورمعیارپر پورانہ ا ترنے والی ا سکیمز کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔

جس میں بھاری جرمانے کے علاوہ عدالتی کاروائی اور اسکیمز کی بندش شامل ہے ایسی تمام ہا وسنگ سکیمز غیر قانونی تصور ہو نگی جو محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر تعمیر کی جارہی ہیں ۔