کوئٹہ : گرینڈ اپوزیشن کی زیر اہتمام کوئٹہ میں جلد ہی جلسہ عام منعقد ہوگا جس سے گرینڈ اپوزیشن میں شامل مرکزی قیادت جن میں مولانا فضل الرحمن ،محمود خان اچکزئی ،اسفندیار ولی ،شہباز شریف ،خورشید شاہ سمیت دیگر مرکزی قیادت جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔
25جولائی کو ہونیوالے عام انتخابات میں وسیع پیمانے پر جو دھاندلی کی گئی ہے جس سے بڑی بڑی سیاسی جماعتوں کے برج گر گئے ہیں ،اس بارے میں وہ جلسہ عام میں قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں جو دھاندلی کی گئی ہے اس کے بارے میں آگاہ کریں گے ۔
گرینڈ اپوزیشن کا کوئٹہ میں جلسے کا اعلان
وقتِ اشاعت : August 4 – 2018