لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی بیٹی مہرو حیات بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئیں۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کپتان کی پارٹی مضبوط کرنے کے مشن پر نکل پڑی ہیں اور ان کی قریبی سہیلی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ فرح خان کاروباری شخصیت ہیں اور انہوں نے بھی سیاست میں کپتان کے شانہ بشانہ جدوجہد کا عزم کیا ہے۔
فرح خان نے عمران خان سے صبح ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے علاوہ بشری عمران کی پہلے خاوند سے بیٹی مہرو حیات نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
بشری عمران خان نے فرح خان کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے گی، خواتین ملکی ترقی کے لیے آگے آئیں تحریک انصاف انہیں پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔