|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2018

کوئٹہ : جمعیت علماء اسلام کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے تحریک انصاف کے سربراہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حقیقی معنوں میں انتخابات ہو تے تو آپ کا حشر بھی ایسا ہی ہو تا مگر بد قسمتی سے تحریک انصاف کو عوام نے نہیں بلکہ ان قوتوں نے انتخابات میں کامیابی دلائی جس کے خلاف آج پوری اپوزیشن دھاندلی کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔

عمران خان کبھی بھی تبدیلی نہیں لا سکتے اور نہ ہی وہ ملک چلانے کے قابل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کو صرف گالی اور اسلام آباد میں ڈی چوک پردھرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں آتا ملک کو چلانا سیاستدانوں کا کام ہے ۔

کرکٹر کو ملک حوالے کر نا اور ان سے ملک چلانا جمہوریت کی منافی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ جن قو توں نے ان کو ملک حوالے کیا ہے ہمیں افسوس ہے کہ ایسے لو گوں کو اقتدار میں لانا عوام کیساتھ نا انصافی ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایم ایم اے پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں خیبر پختونخوا کو تباہی سے دوچار کر دیا اور اب ملک کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہم جمہوری لوگ ہے جمہوری سوچ رکھتے ہیں مگر جس طرح تحریک انصاف کے سربراہ نے ایم ایم اے پر تنقید ہے ۔

پہلے وہ اپنے ارد گرد ٹولوں کو دیکھیں کرپٹ زدہ لو گوں کو پارٹی میں شامل کر کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور کرپشن کا دعویٰ کرنے والے پہلے اپنے ماحول پر نظر رکھ کر کرپشن کی خاتمے کی بات کرے جتنے بھی لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں ۔

یہ سارے کرپٹ زدہ اور نیب زدہ ہے انہوں نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں ڈٹ کر ان کا مقابلہ کیا جائیگا انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں میڈیا آزاد نہیں ہے مولانا فضل الرحمان کا ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو نہ چلانا جمہوریت کے خلاف بہت بڑی سازش ہے ۔