|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2018

نوکنڈی :  نومنتخب رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ ایڈوکیٹ نے کہا کہ بی این پی بلوچ قوم کو مایوس نہیں کریگی بلکہ انکے توقعات پہ اترکر ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور کردار اد ا کریگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں بی این پی کے سابق سی سی ممبر انجینئیر ملک محمد ساسولی اور قبائلی رہنما ملک رحمت اللہ نوتیزئی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بی این پی نے ہمیشہ بلوچ قوم کی حقوق اور انکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے جدوجہد کی ہے اور ہر فورم پہ بلوچ مسئلے کو آئی لیٹ کرکے ایک نمائندہ جماعت ہونے کا فرض ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل اور معدنی زخائرپربلوچ قوم کی حق وجوئی تسلیم کرکے نمائندگی دی گئی تو بلوچستان ترقی کی راہ پہ گامزن ہوگی انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ بلوچستان اور یہاں کے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اس دفعہ یہاں کے لوگوں نے سردار اختر جان مینگل کی قیادت پہ ہم پہ بھاری زمہ داری ڈال دی ے جنکو ہم مایوس نہیں کریں گے ۔

ا نہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ اور خاص کر سریاب کے عوام کیلئے ترجیح بنیادوں پہ کام کی ضرورت ہے جنہیں پسماندہ رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی کے قائد سے لیکر عام ورکر تک کی یہی سوچ ہے کہ محرومیوں کو ختم کرکے ایک خوشحال بلوچستان کی بنیاد رکھنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائیں۔

انہوں نے کہا کہ چاغی میرا گھر ے اور چاغی کے عوام کیلئے میرے دل میں بے پنہا محبت ہے انشاء اللہ وہاں بھی اپنے عوام کیلئے اسودگی لانے کی بھر پور کوشش کرونگا انہوں نے کہا کہ میں اپنے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بی این پی پہ اعتماد کر کے مجھے کامیاب بنایا بہت جلد عوام تبدیلی محسوس کرینگے اس دوران تنظیمی آمور ا ور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔