کراچی: پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو دنیا سے رخصت ہوئے ایک سال بیت گیا۔
پاکستانی مدرٹریسا ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ 9 ستمبر 1929 کوجرمنی کے شہر لیپازگ میں پیدا ہوئیں۔
وہ 1960 میں پاکستان آئیں اور پھر کوڑھ کے مریضوں کے لیےاپنی زندگی وقف کردی، حکومت پاکستان نے 1979 میں آنجہانی ڈاکٹر رتھ فاؤ کو جذام کے خاتمے کے لیے وفاقی مشیربنایا، انہیں 1988 پاکستان کی شہریت دی گئی۔
ڈاکٹر رتھ فاؤ کو گراں قدر خدمات پرہلال پاکستان، ستارہ قائداعظم، ہلال امتیاز، جناح ایوارڈ اور نشان قائداعظم سے نوازا گیا، جب کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کو جرمن حکومت نے بیم بی ایوارڈ اورآغا خان یونیورسٹی نے ڈاکٹر آف سائنس کا ایوارڈ دیا۔
گزشتہ برس کراچی میں ڈاکٹر رتھ فاؤ کوآخری رسومات کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا تھا۔