|

وقتِ اشاعت :   August 11 – 2018

کوئٹہ :  سارنگزئی خدمت کمیٹی مسلم باغ کے زیراہتمام کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر معصوم کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادر معصوم اور بچے کے والد عبدالناصر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ لیڈی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود اسے گرفتار نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے متاثرہ خاندان اور علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔

مقررین نے کہا کہ مذکورہ خاتون کا کوئٹہ کے سرکاری ہسپتال میں 2 بار آپریشن ہو چکا ہے تاحال اس کی حالت سنبھل نہیں رہی اور اس کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریض کو فوری طورپر اسلام آباد کے ہسپتال میں منتقل کیا جائے تاکہ اس کا بہتر علاج ہو سکے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ ادارے علاج میں ہماری مدد کریں تاکہ مریض کو اسلام آباد منتقل کرکے اس کا بہتر علاج کرایا جاسکے اس کا بچہ تو دنیا میں نہیں رہا تاہم اس کی زندگی کو محفوظ بنایا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ میڈیا میں آنے کے بعد مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا جاچکا ہے تاحال اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جس کی وجہ سے متاثرہ خاندان اور علاقہ مکینوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔

ڈاکٹر کو گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں مظاہرہ اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پرامن طورپر منتشر ہو گئے ۔