کوئٹہ : سابقہ سینیٹر اور الفتح پینل کے سربراہ سردار فتح محمد محمد حسنی نے دالبندین میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاک چین دوستی پر قد غن لگانے کی کوشش کررہاہے ۔
لیکن ہم اسے اس کے مذموم مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر صوبے میں دہشت گردی کرکے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں تاکہ بلوچستان سے جو سی پیک شروع ہوا ہے ۔
اس کو روکھا جائے اوراس کو نقصان پہنچایا جائے ایسے عناصر کبھی بھی مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔پاکستان اور بلوچستان کے عوام محب وطن ہے اور وہ کبھی بھی ملک دشمن عناصر کیساتھ تعاون نہیں کرینگے ہم اپنی جانوں کا نظرانہ دیکر اپنے ملک کی حفاظت کرینگے اور بلوچستان میں کبھی بھی دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔
دشمن پاک چین دوستی پر قدغن لگانے کی کوشش کررہا ہے، فتح محمدحسنی
وقتِ اشاعت : August 12 – 2018