|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2018

کوئٹہ: اس عید الا ضحی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن ریٹائرڈ طاہر ظفر عباسی اور سیکریٹری لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد اکبر حریفال نے ضلع کوئٹہ کے حدود میں دس منڈیوں کو سرکاری قرار دیا ہے ۔

مشرقی بائی پاس نزد بھوسہ منڈی ، اسپنی سبزل کراس ، زیارت اور کچلاک ، کوار ی روڈ نزد گرلز کالج گوالمنڈی ،ایئر پورٹ روڈ عالمو چوک سمنگلی روڈنزد بورڈ آفس گورنمنٹ پولٹری فارم بروری روڈ ، میجر محمد علی روڈ نزدگ گلستان ٹاؤن ، چمن پھاٹک نزد ریلوے ٹریک ، سریاب روڈ نزد جامعہ امداد اور گورنمنٹ پولٹری فارم بروری روڈ منڈی میں زندہ جانور فی کلو گرام 390 روپے سرکاری ریٹ پر دستیاب ہونگے ۔ 

تمام سرکاری منڈیوں بشمول بلیلی چیک پوسٹ ، درخشاں چیک پوسٹ ، میاں غنڈی چیک پوسٹ پر ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ ، فوکل پرسن کانگو وائرس کنٹرول ڈاکٹرغلام حسن جعفر اورڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ضلع کوئٹہ ڈاکٹر جمعہ خان بابر کی زیرنگران ڈاکٹر شیر محمد کھوسہ اوردیگر عملہ کوئٹہ شہر میں داخلے سے پہلے تمام چھوٹے بڑے جانوروں اور منڈیوں میں موجود جانوروں پر اسپرے کیا جارہا ہے ۔

علاوہ ازیں ویٹرنری ہسپتال میکانگی روڈ پر بھی کانگو وائرس کنٹرول کے لئے عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔ گھروں سے پہلے سے موجود بغیر اسپرے کے جانور کسی بھی قریبی سرکاری منڈی یا گھوڑا ہسپتال لاکر اسپرے کیا جائے قربانی کے جانور خرید نے سے پہلے بیوپاری حضرات سے اینٹی کانگو وائرس علاج یا اسپرے کے بارے میں معلومات ضرورلینے چاہیئے قربانی کے لئے خریدے گئے ۔

جانوروں کو ان کے مزاج کے برعکس اضافی خوراک غلہ جات یا خشک میوہ جات نہ کھلائیں جس سے آپکے جانور کے بیمار ہوجانے مرجانے کا اندیشہ ہوتا ہے کیونکہ انسانوں کے برعکس جانوروں میں کوئی بھی نئی خوراک کے ہضم کرنے کے لئے کم مقدار اور وقت درکار ہوتا ہے جس کا لوگ خیال نہیں کرتے اور جانور بیمار ہونے کے علاوہ مرجاتے ہیں اس کے علاوہ ضلع کوئٹہ کے مختلف منڈیوں میں اب تک 39763 جانوروں کو کانگو وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹیکہ جا ت اور اسپرے کیا جاچکا ہے ۔